ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو میں اوبر کیب ڈرائیور کا خاتون پر حملہ، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

بینگلورو میں اوبر کیب ڈرائیور کا خاتون پر حملہ، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

Sat, 12 Aug 2023 13:03:10    S.O. News Service

بینگلورو، 12/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) بینگلورو   میں ایک  اوبر ڈرائیور نے ایک  خاتون پر حملہ کردیا، جس کی وڈیو بعد میں سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پتہ چلا ہے کہ خاتون  غلطی سے ایک کیب کے بجائے دوسری کیب میں سوار ہوگئی تھی۔    واقعہ بدھ  کو بیلاندور پولیس اسٹیشن کی حدود میں بھوگناہلی محلے میں پیش آیا۔ پولیس نے  سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد ملزم کو  گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بدھ کی صبح کو خاتون نے اپنے بیٹے کو اسپتال  لے جانے اپنے اپارٹمنٹ سے  کیب  بک کی تھی۔ جب وہ اپنے اپارٹمنٹ سے نیچے اتریں تو اوبر کیب  کو دیکھا اور یہ جانے بغیر اس میں بیٹھ گئی کہ یہ وہ کیب  نہیں جس کی اس نے بکنگ کی تھی۔ جب خاتون کو احساس ہوا کہ یہ اس کی کیب  نہیں تو اس نے نیچے اترنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی چلانا شروع کردیا۔ بعد ازاں گاڑی روک کر اس نے اچانک خاتون پراپارٹمنٹ کے احاطہ میں حملہ کردیا۔ ڈرائیور نے لڑکے پر بھی حملہ کیا جو ماں کو بچانے آیا تھا۔ یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جو اپارٹمنٹ کے احاطہ میں نصب تھا۔ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے خاتون کو حملے سے بچایا۔ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی  اور پولیس نے تحقیقات کرکے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیا۔  پولیس مزید تحقیقات  کررہی ہے۔


Share: